اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

افغانستان سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والی پروازوں کیلئے اہم ہدایات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: افغانستان سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والی پروازوں کیلئے نئی اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اب افغانستان سے پاکستان کی حدودم میں آنے والے طیاروں کو نئی ہدایت پر عمل کرنا ہوگا۔ پاکستان حدود میں داخلے سے 15 منٹ پہلے ایئر ٹریفک کنٹرول کو آگاہی دینا ہوگی۔

اس حوالے سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے داخلے کیلئے فریکوئنسی بھی جاری کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

سی اےاے نے بتایا کہ کابل میں تاحال ایئرٹریفک سروس معطل ہے۔ جاری فریکوئنسی کے ذریعے داخل پروازوں کو راہنمائی فراہم کی جائےگی۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان جانے والی پروازیں اپنے رسک پرجاسکتی ہیں، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نےنوٹس جاری کرکے تمام ایئرلائنز کو آگاہ کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں