تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

افغانستان: شادی کا جھانسہ دیکر خواتین کو اسمگل کرنے والا شخص گرفتار

کابل : افغان طالبان نے صوبہ جوزجان سے شادی کے نام پر سیکڑوں خواتین کو فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد سے غربت و افلاس میں بے تحاشہ ہوا ہے جس کے باعث شہری اپنی املاک حتیٰ کے بچے اور بچیوں کو بھی فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ایسے حالات میں ایک واقعہ دھوکہ دہی کا سامنے آیا ہے جس میں ایک شخص غریب خواتین کو شادی کا جھانسہ دیکر پر غلاموں کی طرح فروخت کررہا تھا۔

افغان طالبان نے صوبہ جوزجان سے خواتین کو فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے، اب ملزم کے نیٹ ورک کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔

دوران حراست ملزم نے 130 خواتین کو شادی کا جھانسہ دیکر دوسرے صوبوں میں لے جاکر فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -