تازہ ترین

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

دہشت گردوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

افغانستان: شدت پسندوں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا

کابل: افغانستان میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر سیکیورٹی ادارے کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک شدت پسند کو ہلاک کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں قائم سیکیورٹی چیک پوسٹ پر اچانک شدت پسندوں نے دھاوا بول دیا اور اندھادھن فائرنگ شروع کردی، فوجی اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

رپورٹ کے مطابق اس حملے میں ملکی فورسز کے کئی اہلکار زخمی ہوئے نہیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

شدت پسندانہ کارروائی کے جواب میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دوسرے کو اہلکاروں نے دبوچ لیا، گرفتار شدت پسند کو نامعوم مقام منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔

تحقیقات کے بعد معلوم ہوسکے گا کہ مذکورہ دہشت گرد کا تعلق کس تنظیم سے ہے۔

Comments

- Advertisement -