جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

غزہ میں ملبے سے 4 دنوں بعد دو بہنوں کو نکال لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

چار دن کے بعد وسطی غزہ میں ملبے تلے سے دو لڑکیوں کو زندہ نکال لیا گیا۔

چار روز قبل اسرائیلی ٹینک کی گولہ باری سے نشانہ بننے والی پولٹری ہیچری کے ملبے تلے سے دو نوجوان بہنوں کو بچا لیا گیا ہے۔

شمالی غزہ میں اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونے کے بعد درجنوں بے گھر افراد وسطی قصبے دیر البلاح میں ہیچری میں مقیم تھے۔

ماریہ ابو صفی نے کہا کہ میں بیدار ہوئی اور مجھے کچھ تکلیف ہوئی، تو میں نے اپنے ہاتھ اٹھائے اور اپنے اوپر ایک دیوار دیکھی، درد کافی زیادہ تھا اور پھر دوبارہ سو گئی۔ ماریہ نے بتایا کہ قریبا 72 بڑے افراد اور 60 سے زائد بچے پناہ لیے ہوئے تھے۔

’پہلے میرے والدین کو بچاؤ‘ ملبے میں دبی فلسطینی بچی کی ویڈیو

ماریہ نے کہا کہ ہم ملبے کے نیچے چار دن تک رہے، کھانے پینے کی کوئی چیز نہیں تھی میں باہر نکلنے کی کوشش کر رہی تھی تو میرے اوپر بہت سے پتھر تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں