بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کی کی ڈانس کے بعد منہ کے بل گرنے کا چیلنج سوشل میڈیا پر مقبول

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روس کے امیر نوجوانوں کی جانب سے شروع ہونے والا ’فالنگ اسٹارز چیلنج‘ دنیا بھر میں مقبول ہونے لگا، جس میں خود کو منہ کے بل زمین پر گرے ہوئے دیکھانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سایٹس پر کینیڈین ریپر کے’کی کی ڈانس چیلنج‘کے بعد روس کے امیر شہریوں کی جانب سے ایک نیا چیلنج سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن رہا ہے جس میں خود کو منہ کے بل زمین پر گرانا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ روس کے مالدار لوگوں کی جانب سے شروع ہونے والے اس چیلنج میں امیر کبیر نوجوان روسی شہری اپنی مہنگی گاڑیوں، کشتیوں اور ذاتی ہوائی جہازوں کے دروازوں اور سیڑھیوں پر ایسے لیٹے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جیسے وہ منہ کے بل زمین پر گرے ہوں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی جانب سے منہ کے بل گرنے کی تصاویر فالنگ اسٹارز چیلنج کے پیش ٹیگ کے ساتھ پوسٹ کی جارہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر روسی مالداروں کی جانب سے شروع ہونے والے عجیب و غریب چیلنج میں روسی نوجوان بڑھ چڑھ کر حصّہ لے رہے ہیں، تاہم تصاویر میں دیکھائی دینے والے لوگ حقیقت میں منہ کے بل زمین پر نہیں گرے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسٹا گرام پر شروع ہونے والے چیلنج کو مس یوکرائن نے قبول کرتے ہوئے منہ کے بل گرنے والی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تو ماڈل ایریزونا میوس نے بھی ان کی پیروی کرتے ہوئے خود کو ایک کوریئر کمپنی کی گاڑی سے منہ کے بل گرے ہوئے دکھایا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر کینیڈین ریپر کے مشہور گانے ’ان مائی فیلنگ‘ پر کیا جانے والا کی کی ڈانس کا جادو سر چڑھ کر بول رہا تھا، مختلف ممالک کے نوجوان ’کی کی ڈانس‘ چیلنج کو قبول کرتے ہوئے رقص کررہے تھے، جن میں سے متعدد نوجوان حادثات کا ہورہے ہیں۔

خیال رہے کہ کی کی ڈانس کے دوران ڈانس کرنے والا شخص ہلکی رفتار سے چلتی ہوئی کار سے باہر آتا ہے اور میوزک پر ڈانس کرتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں