ایل پی جی کی قیمت میں 14روپے فی کلو کمی کر دی گئی۔ ماہ اپریل 2021 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
ایل پی جی14روپے فی کلو،گھریلو سلنڈ166روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت640روپے کمی کے بعدماہ اپریل کیلئے نئی قیمتیں جاری کر دی۔ سرکاری پیداواری قیمت میں 12,048روپے میٹرک ٹن کمی ہوگئی۔اب ایل پی جی160روپے فی کلوکی جگہ146روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر1885روپے کی جگہ1719روپے اور کمرشل سلنڈر7252 روپے کی جگہ 6612روپے ملک بھر میں دستیاب ہو گی۔
ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھرنے کہا کہ ملک بھر میں غیر معیاری سلنڈر سرے عام فروخت ہو رہا ہے۔ غیر معیاری سلنڈر سے روز 2 سے 3 معصوم جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔ابھی تک حکومت نے اس پر قابو نہیں پایا۔ہم حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ ان کارخانوں کو مکمل طور پر بند کیا جائے اورملک بھر میں غیر معیاری سلنڈر کی خریدوفرخت کو روکا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں۔آٹو گیس کی پالیسی میں نرمی کی جائے،اور اس کو مکمل طور پر لیگل کیا جائے۔کیونکہ ایل پی جی پٹرول اور ڈیزل کے مقابلے میں 50% سے 60% سستا اور ماحول دوست اندھن ہے۔