ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سمندری طوفان کے بعد ساحل پر ڈولفنیں دیکھی جانے لگیں

اشتہار

حیرت انگیز

بدین: سمندی طوفان بیپر جوائے کی وجہ سے دولفن مچھلیاں راستہ بھٹک کر سندھ کے ضلع بدین کی ساحلی پٹی کی طرف دیکھی جانے لگی۔

تفصیلات کے مطابق لیف بینک آئوٹ فال ڈرین میں وکیل موری کے نزدیک 8 سے 10 ڈولفن کو مقامی افراد نے دیکھ کر محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی ٹیم کو اطلاع دی لیکن ٹیم ریسکیو آپریشن کیئے بغیر ویڈیو بنا کر روانہ ہوگئی۔

  رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان کے سبب راستہ بھٹکنے والی ڈولفن مچھلیوں کو وکیل موری کے نزدیک گوٹھ چھتو ملاح کے عینی شاہدین نے دیکھا۔

- Advertisement -

عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ شیخانی گھاٹی اور سینگاری موری کے درمیانی علاقے میں موجود ایل بی او ڈی سیم نالے میں 8 سے 10 دولفن مچھلیاں نظر آ ئیں ہیں۔

 ڈولفن مچھلیوں کی خبر ملتے ہی ڈپٹی کمشنر بدین آغا شہنواز خان نے محکمہ تحفظ جنگلی حیات کو فوری طور پر ریسکیو مشن شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی اور مچھلیوں کو دریا سندھ کے میٹھے پانی میں چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی۔

 واضح رہے کے ایل بی او ڈی سیم نالہ چھ اضلاع کا گندہ اور کیمکل زدہ پانی سمندر میں ڈرین کرتا ہے اور اس نالے میں ڈولفن کی موجودگی انکی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم کنزویٹیو واجد علی شیخ کی قیادت میں ایل بی او ڈی پر ڈولفن مچھلیوں کا جائزہ لیکر واپس وانہ ہو گئی، تاہم ریسکیو اپریشن ابھی تک شروع نہیں ہوسکا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں