اشتہار

’بجٹ کے بعد حکومت اسمبلی تحلیل کرنے پر رضامند تھی‘

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے بنائی گئی حکومتی کمیٹی کی رکن کشور زہرہ کا کہنا ہے کہ بجٹ کے بعد حکومت اسمبلی تحلیل کرنے پر رضامند تھی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات کوآج بھی ناکام نہیں کہوں گی دونوں جانب سےلوگ جذباتی باتیں کررہےتھے مذاکرات میں جذباتی باتیں نہیں تھیں سنجیدہ گفتگو ہو رہی تھی۔

رکن اسمبلی نے کہا کہ 14مئی کے الیکشن کے مطالبے سے پی ٹی آئی پیچھے ہٹ گئی تھی طےہوگیاتھاکہ بجٹ پیش ہونے کے بعد الیکشن ہوجائیں گے لیکن سمجھ نہیں آئی کہ شاہ محمود نے میڈیا سےکہا مذاکرات ناکام ہو گئے۔

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ختم

- Advertisement -

واضح رہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئے تھے۔ اجلاس میں حکومت کی نمائندگی اسحٰق ڈار، یوسف رضا گیلانی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، کشورزہرہ اور نوید قمر نے کی جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور بیرسٹر علی ظفر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں