جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

’پاک بھارت میچ کے بعد کھلاڑی بھائیوں کی طرح ملے‘

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکااشرف نے کہا ہے کہ کرکٹ محبت کا کھیل ہے کرکٹ کھیلنے والے ممالک میں محبت پھیلاتی ہے پاک بھارت میچ کےبعد کھلاڑی بھائیوں کی طرح ملے۔

گورنرہاؤس لاہور میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے ذکااشرف نے کہا کہ کرکٹ ممالک کو متحد کرتی ہے انہیں قریب لاتی ہے میں تمام ممالک کی ٹیموں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تمام ٹیموں کا ایک ساتھ ہونا ایسے لگ رہا ہے جیسے بھائیوں میں تعلق ہو کینڈی میں پاک بھارت میچ کے بعد کھلاڑی بھائیوں کی طرح ملے کرکٹ کھیلنے والے ممالک میں بھائیوں جیسے تعلقات کو استوار کرنا ہو گا۔

- Advertisement -

ذکااشرف نے کہا کہ بی سی سی آئی وفد کا یہاں آنا بڑا خوش آئند ہے دنیا کو دکھانا ہو گاکہ کرکٹ کھیلنے والے ممالک ایک ہیں،کوئی تفریق نہیں بنگلا دیش کے ہائی کمشنر کو بھی خوش آمدید کہتا ہوں خواہش تھی بنگلا دیشی بورڈ کے چیئرمین ناظم الحسن بھی آتے ناظم الحسن کے ساتھ اچھی دوستی اور تعلقات ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیوشکلا نے کہا کہ لاہور کئی بار آچکا ہوں یہاں کی مہمان نوازی کمال کی ہے تمام کھلاڑی ہمارے ملک میں بھی مشہور ہیں، لاہور کےگورنرہاؤس میں جواہرلال نہرو بھی آئے اور واجپائی کے ساتھ میں بھی آچکاہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں