جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

روسی صدر نے امریکہ سے بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہارکردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روسی صدر پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پر مسرت کا اظہار کیااور کہا کہ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان اچھے تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی صدرپیوٹن نےماسکومیں غیرملکی سفارت کاروں سے سفارتی اسناد وصول کرنے کی تقریب سےخطاب میں کہاکہ ٹرمپ نےانتخابی مہم کے دوران روس اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی بحالی سے متعلق بیانات دیے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کی تقریر کے فوری بعد صدر پیوٹن کی جانب سے انہیں ارسال کیے جانے والے پیغام میں انہوں نے روس اور امریکہ کے تعلقات کو بحران کی کیفیت سے نکالنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی امید ظاہر کی۔

post-tt

مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے نئے صدر منتخب ہوگئے

صدرپیوٹن کاکہناتھاکہ دونوں ممالک میں تعلقات کی بحالی روسی اور امریکی عوام کے لیے مفید ثابت ہوگی اور اس سے عالمی امور پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

واضح رہے کہ روسی صدر کا کہنا تھا کہ عالمی بحرانوں سے نمٹنے اور عالمی سطح پر سیکیورٹی چیلنجوں کے موثر جواب کے لیے ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان تعمیراتی بات چیت کی ضرورت ہے جو کہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں