تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری، عمر کی پابندی ختم کرنے کا اعلان

ریاض: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے زائرین پر عائد عمر کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

حرمین شریفین کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ حج و عمرہ نے جمعرات کے روز اعتمرنا ایپلیکیشن اور عمرہ زائرین کی جانب سے کیے جانے والے مختلف سوالات کا جواب دیا۔

وزارت نے وضاحت کی کہ  کسی بھی شخص کو ایک عمرہ ادا کرنے کے 15 روز بعد دوسرا  عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہے، اس کے لیے اعتمرنا ایپلیکیشن پر درخواست دینا لازم ہے۔

اسی طرح زائرین نے عمر کی حد مقرر کرنے کے حوالے سے بھی سوال کیا جس پر وزارت حج و عمرہ نے تصدیق کی کہ وزارت صحت کی جانب سے زائرین کی عمر  میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی حکومت نے رواں سال حج کے خواہش مند افراد پر بڑی شرط عائد کردی

وزارت صحت کی سفارش کے بعد عمرہ زائرین کی عمر اب 60 سال سے بڑھا کر 70 سال کردی گئی ہے، یعنی 18 سال سے 70 سال کے مقامی شہری عمرہ ادا کرسکتے ہیں جبکہ غیر ملکی زائرین کے لیے 60 سال کی حد مقرر ہے۔

یاد رہے کہ وزارتِ حج و عمرہ نے شعبان  میں عمرہ زائرین کے لیے اہم ہدایت نامہ جاری کیا تھا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق اگر کسی کی عمرہ درخواست منسوخ ہوچکی ہے تو وہ دوبارہ نیا اجازت نامہ حاصل کرسکتے ہیں، فی الوقت 18 شعبان تک عمرے کے اجازت نامے جاری کرائے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی بکنگ کے حوالے سے اہم وضاحت

یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اگر ’اعتمرنا‘ ایپ پر عمرہ اجازت نامے کا امکان نظر نہ آ رہا ہو تو دوبارہ کوشش کی جائے۔ خیال رہے کہ مملکت میں ان دنوں بکنگ کے حوالے زیادہ تعداد میں درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں