تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

گائے نے پولیس کو تگنی کا ناچ نچا دیا

جرمنی میں ایک بپھری ہوئی بھاری بھرکم گائے نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں، بے قابو گائے کو پکڑنے کے لیے ہیلی کاپٹر اور شہر بھر ریسکیو ٹیموں کو ہنگامی طور پر طلب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے صوبے باورایا میں ایک طاقت ور گائے بھپر گئی اور گرین ہاؤس توڑ کر بھاگ نکلی، گائے کو پکڑنے کے لیے فارم کے مالک نے اپنے طور پر بھرپور کوشش کی مگر وہ ہاتھ نہ آئے اور اسی تگ و دو کے دوران مالک گرِ کر زخمی ہوگیا۔

بے قابو گائے کے فرار کی اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی جس پر پولیس نے فوری رسپانس دیتے ہوئے دستیاب پولیس گاڑیاں منگوالیں جو گائے کا تعاقب کرتی رہیں، اس دوران گائے نے پولیس وین پر کئی ٹکریں بھی ماریں اور راستے میں آنے والی تمام رکاؤٹوں کو توڑ کر سڑکوں پر دھومتی رہی۔

بھپری گائے کو پکڑنے کے لیے پولیس نے ہنگامی طور پر ایک ہیلی کاپٹر کی خدمات حاصل کر لیں جب کہ دیگر ریسکیو ٹیمیں بھی مدد کو آن پہنچیں۔ گائے کو آخر کار ایک بڑے ایمرجنسی باکس میں حکمت عملی کے تحت دھکیل کر اسے بند کردیا اور بعدازں بغیر کسی جرمانے کے اسے فارم کے مالک کے حوالے کردیا گیا۔

https://www.facebook.com/PolizeiUnterfranken/posts/2489526591101328

Comments

- Advertisement -