تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بھارت: پولیس نے نوجوان سے سلنڈر چھین لیا، ماں چل بسی

آگرہ: بھارت میں جہاں ان دنوں کورونا وائرس نے تباہی مچارکھی ہے وہاں ایسے انسانیت سوز واقعات بھی سامنے آرہے ہیں جس کہ حالات کی سنگینی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

شمالی بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں چند پولیس اہلکار ایک کم عمر نوجوان سے آکسیجن سلنڈر چھین لیا جس کے بعد اس کی والدہ کورونا سے چل بسیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار نوجوان سے آکسیجن سلنڈر چھین کر لے جارہے ہیں جبکہ نوجوان دہائی دیتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ سلنڈر نہیں لے جاؤ ماں مر جائے گی۔

آکسیجن سلنڈر اس نوجوان نے اپنی کورونا وائرس سے متاثرہ ماں کے لیے حاصل کیا تھا لیکن پولیس اہلکاروں نے اس سے یہ چھین لیا تھا۔

اس دوران ویڈیو میں نوجوان جو کہ پی پی ای سوٹ پہنے ان سے التجا کرتا رہا کہ یہ اسے لے جانے دیں کیونکہ اس کی ماں قریب المرگ ہے لیکن بے رحم پولیس اہلکاروں نے سلنڈر چھین لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے دو گھنٹے بعد اس نوجوان کی ماں چل بسی۔

Comments

- Advertisement -