تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

روسی صدر عمران خان کی بات سے متفق، اہم اعلان

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے جلد ہی تیسری کورونا ویکسین رجسٹرڈ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے اتفاق کیا کہ اس دوا کو تمام انسانیت کے لیے وسیع پیمانے پر دستیاب کیا جانا چاہئے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں روسی صدر نے کہا کہ روس اپنی تیار کردہ تیسری کورونا ویکیسن جلد ہی رجسٹرڈ کر لے گا۔

انہوں نے کہا کہ روس میں تیار کردہ تمام کورونا ویکسین محفوظ اور مؤثر ہیں، روس دنیا بھر کو کورونا ویکسین کی تیاری اور وبا سے نٹمنے کے لیے مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

کورونا ویکسین، امریکا کے بعد روس کا بھی بڑا دعویٰ

پیوٹن نے کہا کہ ہم پہلے ہی دو کورونا ویکسین رجسٹرڈ کر چکے ہیں اور مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں ویکیسن محفوظ اور مؤثر ہیں، ان کے استعمال سے کوئی مضر اثرات سامنے نہیں آئے۔

روسی صدر نے یہ بھی کہا کہ ماسکو کورونا وائرس سے متعلق ویکسین کے سلسلے میں تعاون کے لئے تیار ہے اور انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے اتفاق کیا کہ اس دوا کو تمام انسانیت کے لیے وسیع پیمانے پر دستیاب کیا جانا چاہئے۔

پاکستان اور چین کورونا ویکسین کی تیاری میں مشترکہ کوششیں کررہے ہیں، وزیراعظم

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کوروناسےنمٹنےکے لیےمشترکہ عالمی کوششیں کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا ویکسین کی مناسب قیمت اور تمام ممالک کیلئے دستیابی یقینی بنانا ہوگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، گزشتہ2 دہائیوں سے ایس سی او نے کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں ، پاکستان اور چین کورونا ویکسین کی تیاری میں مشترکہ کوششیں کررہے ہیں، عالمی برادری کومشترکہ کوشش سے اس مرض کے خاتمے کیلئے کام کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -