اشتہار

پاکستان اور روس کے درمیان کسٹم امور میں تعاون بڑھانے کا معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان روس کے درمیان کسٹم امور میں تعاون بڑھانے کا معاہدہ ہوگیا ، وفاقی وزیرایاز صادق نے کہا کہ روس کیساتھ تعاون بڑھانے کیلئے مزید معاہدے بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس کےدرمیان بین الحکومتی کمیشن اجلاس کے بعد دستاویز پر دستخط کی تقریب ہوئی۔

تقریب میں کسٹم امور سے متعلق پاک روس تعاون بڑھانے کا معاہدہ کیاگیا ، پاکستان کی سی اےاے اور روس ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی میں معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

- Advertisement -

پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر ایازصادق نے اور روس کی جانب سے روسی وزیر توانائی نے معاہدے پر دستخط کئے۔

اس موقع پر روسی وزیرتوانائی نے کہا کہ پاکستان کیساتھ مختصر اور طویل المدتی منصوبوں پر اتفاق ہوا ہے، پاکستان کیساتھ برآمدی صنعت اور ڈیری کے شعبے میں تعاون کریں گے اور پاکستان کیساتھ روڈ ٹرانسپورٹ کو فروغ دیں گے۔

وفاقی وزیر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ روس کیساتھ تعاون بڑھانے کیلئے مزید معاہدے بھی کریں گے ، تعلیم، ریلوے ، صحت ،تجارت سمیت دیگرشعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

ایاز صادق نے کہا کہ روس کیساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کیلئے پیش رفت ہوئی ہے، دونوں ممالک کےدرمیان منصوبوں سے معاشی فوائد حاصل ہوں گے، آئل اینڈ گیس انفراسٹرکچر کوباہمی فوائد کےلیے دیکھا جائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ روس اور پاکستان نے منصوبوں کیلئےنے فوکل پرسنز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں ممالک نے سائنس وٹیکنالوجی ، ریل اورروڈ انفراسٹرکچر کی ترقی کلیے باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں