جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

احد رضا میر کا ادھورا خواب آخر کار پورا ہوگیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے بین الاقوامی پراجیکٹ ’ہیملٹ‘ میں بطور ’ہیملٹ‘ اداکاری کے جوہر دکھانے کو اپنا دیرینہ خواب قرار دے دیا۔

گزشتہ چند سالوں سے احد رضا کی ہولی وڈ انڈسٹری کے پراجیکٹس میں مصروفیات رہیں، جہاں انہوں نے نیٹ فلکس کے ’ریذیڈنٹ ایول‘ اور بی بی سی کے ’ورلڈ آن فائر‘ کے دوسرے سیزن جیسے بین الاقوامی پروجیکٹس میں کردار نبھائے۔

ٹورنٹو لائیو کو انٹرویو دیتے ہوئے احد رضا نے بتایا کہ ’ہر اداکار کم از کم ایک بار اس کردار کو نبھانے کا خواب دیکھتا ہے، اس لیے دوسرا موقع ملنا واقعی حیرت انگیز ہے، تاہم میں نے تین سال تک اس پراجیکٹ کی تاخیر کی توقع نہیں کی تھی۔‘

- Advertisement -

فلم ’ہیملٹ‘ ابتدائی طور پر یہ ڈراما اکتوبر 2020 ء میں دکھایا جانا تھا لیکن کورونا کی پابندیوں کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔

احد رضا میر کا کردار ’ہیملٹ‘ کا تھا۔ ہیملٹ ڈنمارک کا ایسا شہزادہ ہے جو اپنے والدکے قاتل (چاچا کلوڈیو) سے انتقام کی خواہش رکھتا ہے۔

ہیملٹ انگریزی ادب کے عظیم مصنف ولیم شیکسپیئر کے لکھے ہوئے مقبول ترین ناول ’ہیملٹ، اے گھوسٹ اسٹوری‘ کی ڈرامائی شکل ہے۔

احد رضا میر کی ساتھی اداکاروں کیلئے کھانا بنانے کی ویڈیو وائرل

دوران انٹرویو اُن کا کہنا تھا کہ ’میں نے 2021 ء میں نیٹ فلکس کے ساتھ ’ریذیڈنٹ ایول‘ میں کام کیا اور پھر 2022 ء میں بی بی سی کے ساتھ ورلڈ آن فائر میں کام کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں