تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

میری بیٹی کا مورال بلند ہے، والد عہد تمیمی

رام اللہ: اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی لڑکی عہد تمیمی کے والد کا کہنا ہے کہ پہلی بار اپنی بیٹی اور بیوی سے ملاقات کی ہے، میری بیٹی کا مورال بلند ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عہد تمیمی سے جیل میں ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا، فلسطینی شہری باسم تمیمی نے کہا کہ ملاقات کے دوران شیشے کی دوسری جانب بیٹھی ہوئی بیوی اور بیٹی سے 45 منٹ تک بذریعہ فون بات چیت کی۔

عہد تمیمی کے والد نے کہا کہ دونوں ماں بیٹی کا مورال بہت بلند ہے، ان کی بیٹی اپنی درسی کتابوں کے مطالعے اور انگریزی کی تعلیم حاصل کرنے میں وقت گزارتی ہے۔

واضح رہے کہ عہد تمیمی کو ایک ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد دسمبر 2017 کو اسرائیلی فوج نے گرفتار کرلیا تھا، ویڈیو میں عہد تمیمی مغربی کنارے میں اپنے گھر کے سامنے موجود دو اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔

اسرائیل کے ہاتھوں اپنی گرفتار بیٹی کے عزم و ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں، باسم التمیمی

یاد رہے کہ عہد تمیمی کے والد کا کہنا تھا کہ میری بیٹی مزاحمت کار اور جنگجو ہے، اُسے ہمدردی یا ترس کی نہیں حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، عہد تمیمی اپنے مٹی پر قابض افواج سے آزادی حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔

باسم تمیمی کا کہنا تھا کہ میری بیٹی نے نئی آنے والی نسل کو اپنی سرزمین کی آزاد کے لیے متحرک کیا اور اس جنگ کا آغاز تن تنہا کیا تھا لیکن اب ہر لڑکی عہد تمیمی بننا چاہتی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -