تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارتی شہر’احمد آباد‘عالمی ورثہ قرار

دہلی : اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے انڈیا کے معروف شہر احمدآباد کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کر لیا ہے‘ فہرست میں کل 250 شہر شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیسکو کی کمیٹی نے گذشتہ روز احمد آباد کے علاوہ کمبوڈیا میں سمبور پیری کک کے ٹمپل زون کے علاوہ چین کے کلانگسو کو بھی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

واضع رہے کہ احمدآبادبھارت کا پہلا شہر ہے جسے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ادارے نے اپنی سائٹ پر اس بارے میں لکھا ہے کہ ‘احمدآباد کے قلعہ بند شہر کو سلطان احمد شاہ نے 15ویں صدی میں دریائے سابرمتی کے کنارے بسایا تھا۔ یہ شہر عہد سلطنت کے زمانے کی فن تعمیر کا اعلیٰ نمونہ پیش کرتا ہے جس میں بھدر کا چھوٹا قلعہ، قلعہ بند شہر کی دیواریں اور دروازوں کے ساتھ بہت سی مساجد اور مقبرے اہمیت کے حامل ہیں،۔

دارالحکومت دہلی میں نیشنل میوزیم کے نائب کیوریٹر خطیب الرحمان نے برطانوی نشریاتی ادارےسے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ احمدآباد کے قلعہ بند شہر کو یونیسکو کی فہرست میں شامل کیا جانا عہد وسطیٰ کی مسلم تعمیرات کو محفوظ کرنے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔

یاد رہے کہ اس فہرست میں کل 250 شہر شامل ہیں اور ان تمام کی آبادی تیرہ کروڑ سے زائد ہے۔ آرگنائزیشن آف ورلڈ ہیریٹج سٹی اس فہرست کا اہتمام کرتی ہے جس کا صدر دفتر کینیڈا میں ہے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -