احمد پور شرقیہ: مرغی کے انڈے چوری کرنے پر بااثر ملزم نے چار سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے اس کی آنکھ ضائع کردی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقے میں بااثر ملزم نے چار سالے بچے امان اللہ پر انڈے چوری کے الزام پر بہیمانہ تشدد کیا اور بچے کی آنکھ میں سرنج چھبو کر اس کی آنکھ ضائع کردی۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ ڈیڑھ ماہ قبل پیش آیا تھا، واقعہ میڈیا پر نشر ہوا تو ملزم نے صلح کے لئے دباؤ ڈالنا شروع کردیا جبکہ پولیس نے بااثر ملزم کا ساتھ دیتے ہوئے مقدمہ کا اندراج تک نہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈکیتی مزاحمت پر ماں اور بہن کے سامنے قتل ہونے والے نوجوان کی نمازجنازہ ادا، ہر آنکھ اشکبار
متاثرین والدین نے احمد پور شرقیہ کی مقامی عدالت میں درخواست جمع کرائی تو عدالتی حکم پر پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
امان اللہ کے والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔