اشتہار

احسن اقبال کا چیف جسٹس سے پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر احسن اقبال نے چیف جسٹس سے پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیولیک کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پرویزالہی کی آڈیولیک عدلیہ کے کردار پر سوالیہ نشان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرویزالہی کی آڈیولیک عدلیہ کےکردارپرسوالیہ نشان ہے، چیف جسٹس سے کہتا ہوں پرویزالہٰی کی مبینہ آڈیولیک کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ رول آف لا معاشرے کے استحکام کیلئے ریڑھ کی ہڈی کا کام کرتاہے، عمران خان نےکون سی سلیمانی ٹوپی پہنی ہےجوسب بےبس ہیں۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ میں بغیرکسی ڈر خوف سے کہہ سکتاہوں ، 2017میں نواز شریف کوفرضی کہانی پرنا اہل قرار دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں پاکستان آج جیسے حالات میں تھا ، 2013میں ملک 18،16گھنٹے اندھیروں میں ڈوباہوا تھا، ہم نے ملک کو وہاں سے اٹھایا تھا ، ہم نے پاکستان کی دنیا میں شناخت بدل دی تھی۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ مل کر کھیل کھیلا گیا، میں دعویٰ سے کہتا ہوں 10 سال بعد پاکستان کی تاریخ روئے گی ، پاناما کا ڈرامہ بنایا گیا اور تنخواہ نہ لینے پر نااہل کردیا گیا۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اس بحران نے پاکستان کی ساکھ کو متاثر کیا،عمران خان نے ہم پر جھوٹے مقدمے بنائے تھے ، انصاف لینے کے لئے مہینوں انتظار کرنا پڑتا تھا۔

انھوں نے سوالات اٹھائے کہ سات مہینہ تک عمران خان سپریم کورٹ کے ساتھ فٹبال کھیلتےرہے، اس طرح سپریم کورٹ کےفیصلےکو ردی میں ڈالنے کا نوٹس نہیں لیا گیا ، کیا پاکستان میں فیصلےآئین و قانون کی نوعیت پر نہیں ہوں گے، میں نے ہر جگہ میرٹ پر تقرریاں کی ہیں آپ نے مجھے نہیں سنا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں