جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

مہنگائی کی شرح 30 سے 7 فیصد پر آگئی، احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح 30 سے 7 فیصد پر آگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین، چار سال میں مہنگائی کم ترین شرح پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چیزیں بہتری کی طرف جارہی ہیں، سرمایہ کاری کے لیے اعتماد بحال ہوا ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ریکوری کے راستے پر آگیا ہے، اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال کے بیان کے برعکس گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.24 فیصد اضافہ ہوا تھا اور سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح بھی 13.89 فیصد تک ریکارڈ کی گئی تھی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر 22ہزار 889روپے سے 29ہزار 517 روپے ماہانہ آمدن رکھنے والا طبقہ ہوا اور اس طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 16.66فیصد رہی ہے۔

روزمرہ استعمال کی 21اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 10ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 20اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران آلو کی قیمت میں 2.63 فیصد، انڈوں کی قیمت میں 2.70فیصد، پیاز کی قیمت میں 2.61فیصد، ایل پی جی کی قیمت میں 3.37فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمت میں 2.36فیصد، صابن کی قیمت میں 0.47فیصد، دال مونگ کی قیمت میں 0.93فیصد، ٹماٹر کی قیمت میں 1.67فیصد، گھی کی قیمت میں 1.49فیصد، پیٹرول کی قیمت میں 0.56فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں 1.54 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں