تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب کراچی میں بھی انٹرنیشنل میچز ہونگے،وزیرداخلہ

اسلام آباد : وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب کراچی میں بھی انٹرنیشنل میچز ہونگے، مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن میں کارکردگی کی بنیادپرکامیاب ہوگی۔

وزیرداخلہ احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دلدل میں پھنسے ہوئے پاکستان نے ن لیگ کو مینڈیٹ دیا تھا، طویل سفر کے بعد پاکستان ایک کامیاب ملک ہے، ملک میں دہشت گردی کے روزانہ واقعات ہوتے تھے، ملک میں دہشت گردی کی کمرتوڑی جاچکی ہے، ایک دو واقعات سرحد پار سے ہوتے ہیں جنہیں روکا جارہا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کراچی امن برباد ہوچکا تھااب حالات سکون کی طرف جارہے ہیں، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری کےواقعات میں90فیصدکمی آچکی ہے جبکہ بلوچستان آج قومی دھارے میں شامل ہورہا ہے، بلوچستان میں اربوں کے منصوبے بنائے جارہےہیں، حال ہی میں کچھی کینال منصوبہ ترقی کی مثال ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ حکومت نے بیڑا اٹھایا تھا، بیمارمنصوبوں کوتندرست کیاجائے، عوام نےدیکھالواری ٹنل اورکچھی کینال کےمنصوبےمکمل ہوئے، بلوچستان کی بنجر دھرتی کوسیراب کرنے کیلئے دریاؤں کا رخ موڑا۔

دہشت گردی کےخوف کے بت توڑنے پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے

آزادی کپ کے کامیاب انعقاد پر احسن اقبال نے کہا  کہ آزادی کپ صرف کرکٹ کامقابلہ نہیں قوم کےعزم کی للکارتھی، یہ اس عزم کی للکار تھی کہ جس نےدہشت گردی کوشکست دی ہے، پی ایس ایل کےکامیاب انعقاد نے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا اعتماد بحال کیا، عالمی میڈیا نے بھی پاکستان میں کرکٹ بحالی کی تعریف کی، چند ناسمجھوں نے پی ایس ایل میں شامل کھلاڑیوں کو پھٹیچرکہا، آج ان ہی پھٹیچرکھلاڑیوں کی وجہ سےآزادی کپ کاانعقاد ہوا۔

انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخوف کے بت توڑنے پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے، خوف کےبادل چھٹ گئے ہیں ،عالمی سیریزکے انعقاد ہورہےہیں، ورلڈالیون کے بعد دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آرہی ہیں، پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی کھیلوں کےمیدان آبادکرینگے، کھیلوں کےانعقادکافیصلہ آئی سی سی کی سیکیورٹیم کرتی ہے۔

کوشش کررہے ہیں آئی سی سی کو کراچی کیلئےمطمئن کریں

احسن اقبال نے مزید کہا کہ کوشش کررہے ہیں آئی سی سی کو کراچی کیلئےمطمئن کریں، کراچی میں میدان میں انٹرنیشنل میچزکیلئےکام کررہےہیں، انشااللہ وہ وقت دورنہیں جب کراچی میں بھی انٹرنیشنل میچزہونگے، سیکیورٹی کےبہترین انتظامات اداروں کوشاباش دیتاہوں، ایونٹ کی کامیابی کیلئےقانون نافذکرنےوالےاداروں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اقتصادی کامیابی کوپی ٹی آئی اپوزیشن کی ضرورت نہیں، ہمارے لیے پاکستان کی عوام کا اعتماد اہم ہے، 70 سال کی تاریخ میں پاکستان کےعوام اتنی تعدادمیں سیرکیلئےنہیں نکلے، مری گلیات سمیت تمام سیاحتی مقامات کھچاکھچ بھرےہوئےتھے، عوام کاہم پراعتمادہےاسی لیےاتنی تعدادمیں گرمیوں کی چھٹیوں میں نکلے، یوم آزادی کاجشن دیکھیں لوگوں کااعتمادبحال ہورہاہے۔

انھوں نے کہا کہ چار سال پہلےجہاں بجلی نہیں آتی تھی آج وہاں20 گھنٹے بجلی آتی ہے، 10سال میں بجلی کی پیداوار میں 10ہزار میگا واٹ کا اضافہ کیا، آئندہ سال تک لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا، 4 سال میں 10ہزارمیگاواٹ کااضافہ بچوں کاکھیل نہیں تھا، نوازشریف اوران کی ٹیم نےناممکن کوممکن کردکھایا، آج عوام کو بجلی مل رہی ہےاسی لیےکاروباربڑھ رہاہے۔

دشمن نہیں چاہتےکہ پاکستان امدادلینےوالانہیں دینےوالابن جائے

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کاروباربڑھنے کی وجہ سے ہماراجی ڈی پی اس سطح پرگیا، مضبوط معیشت ہی مضبوط پاکستان ہے، مضبوط معیشت پاکستان کےلیےآکسیجن کی حیثیت رکھتاہے، ملک کو ترقی کے راستے پرڈالا گیا بعض دشمن اس سے نالاں ہیں، دشمن نہیں چاہتےکہ پاکستان امدادلینےوالانہیں دینےوالابن جائے، پاکستان کےخلاف عالمی سازشیں بھی چل رہی ہیں، ایٹمی پاکستان کوگولوں سےغیرمستحکم نہیں کیاجاسکتا، دشمن پاکستان کوغیرمستحکم کرنےکیلئےاندرونی سازش کررہاہے۔

وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عدلیہ کا احترام کرتےہیں،عدالتی فیصلےکوقبول کیامگرہمارےتحفظات ہیں، آئین کاآرٹیکل10اےکہتاہےفیئرٹرائل اور اپیل پر ہر انسان کا حق ہے، مارشل لامیں عدالتوں میں آپ کوئی اپیل نہیں کرسکتےتھے، آج پاکستان میں مارشل لاتونہیں ہے، تمیزالدین جیسے چند کیسز پر بات کرتے
ہوئے ہچکچایا جاتا ہے، نوازشریف کاکیس بھی شایدان ہی کیسزمیں شامل ہوگیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ عدالت کے فیصلے پرعمل کر رہے ہیں، تنقید نہیں کرناچاہتے، آج تک کسی کیس میں عدلیہ سےوٹس ایپ کالزمنسوب نہیں ہوئیں، آج تک کسی کیس میں تحقیقات کیلئےمخصوص لوگوں کومنتخب نہیں کیاگیا، مانیٹرنگ جج کی تعیناتی پربھی لوگوں نےکہاایسا کبھی نہیں ہوا، اس قسم کےکام ہوں گےتولوگوں کوانصاف ہوتاہوانظرنہیں آئیگا۔

ایک لیڈرنےپاکستان کومضبوط،دہشت گردی کوختم کیا، آج ہم اس لیڈرکےساتھ کیاکررہے

احسن اقبال نے کہا کہ اطلاعات ہے بااثرلوگوں نے نیب کےاعلیٰ حکام کومجبورکیا، بااثرلوگوں نےمجبورکیاکہ آپ حدیبیہ کاکیس لاتےہیں یانہیں، اس قسم کی باتیں ہوں گی تویہ ہمارےلیےبہت تشویشناک ہے،آئین میں ہر ادارے کی حدود بھی متعین ہے، پاکستان کی پارلیمان یتیم خانہ نہیں، عوامی خواہشات کی مظہر ہے، پارلیمان کی کوکھ سےہی آئین اورقانون جنم لیتاہے، محسوس ہوتاہے پارلیمان کو بے دقت کیاجارہاہے، کچھ ادارےپاکستان کی پارلیمان کےدائراختیارکوچیلنج کررہےہیں۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کی بالادستی کو چیلنج کیا جائیگا تو آئین کمزورہوگا، یہ ساری صورتحال ہمارےلیےبہت تشویشناک ہے، ایک شخص نے منصب کاخیال نہیں کیا،تینوں نسلوں کواحتساب کیلئےپیش کیا، کرپٹ حکمرانوں کےہاتھوں ملکی خزانےخالی ہوتےہوئےہیں دگنےنہیں، 2013 میں پاکستان تباہی کی طرف جارہاتھا، ایک لیڈرنے پاکستان کومضبوط،دہشت گردی کوختم کیا، آج ہم اس لیڈرکےساتھ کیاکررہے۔

انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے نوازشریف پر آرٹیکلز لکھ رہےہیں، عالمی میڈیا نے کہا نوازشریف کوکرپشن پرنہیں سازش پرہٹایاگیا، کیایہ سب کچھ پاکستان کےلیےسودمندہےیانقصان کاباعث ہے، کیا ایسے فیصلےسےپاکستان کی بدنامی نہیں ہورہی، 70 ، 80 کروڑ کے اثاثے ڈکلیئر کرنے والاشخص ڈیڑھ لاکھ کی تنخواہ چھپائے گا؟ ہم کہتےہیں وہ تعریف ہی لاگونہیں ہوتی جب آپ نےلگائی ہے۔

نوازشریف کیس کافیصلہ پاکستان کاسخت ترین فیصلہ ہے

پاناما کیس کے فیصلے کے حوالے سے احسن اقبال نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ کردیا ہے لہٰذا ہم اس پر کچھ بات نہیں کررہے، ایک ارب اثاثے ظاہر کرنے میں ڈیڑھ لاکھ نہ بتاناغلط ہے؟ نوازشریف کیس کافیصلہ پاکستان کاسخت ترین فیصلہ ہے، اس کیس کی وجہ سےکتنےمعاہدےنہیں ہوئے، بے یقینی کی وجہ سے سرمایہ کاروں نےاپناپیسہ نکالا، چیف جسٹس سےمطالبہ کرتےہیں اس صورتحال کانوٹس لیں، نیب حکام پربااثرشخصیت کی طرف سےدباؤکا بھی
نوٹس لیا جائے۔

انکا کہنا تھا کہ محسوس ہوتا ہے پارلیمان کوبےوقعت کیاجارہا ہے، 10 ، 15 سال پرانے کیس کھولنے کی روایت پڑی توانا رکی ہوگی، اطلاع ہےحدیبیہ پیپرکیس کودوبارہ کھولنے کا دباؤ ہے، ہائیکورٹ نےحدیبیہ پیپرکیس کا فیصلہ دے دیا تھا، دباؤ پر کیسزکھلیں گے تو انصاف کے تقاضے پورےہونگے؟ ناانصافیاں کرنے سے نوازشریف کا سیاسی قد اور بڑھ رہاہے، اداروں کو کہا ہے اطلاعات کی حقیقت کےبارےمیں جانیں، ہم بھی اپنےطورپران اطلاعات کی تحقیقات کررہے ہیں۔

آئندہ الیکشن میں کارکردگی کی بنیادپرکامیاب ہوں گے

وزیر داخلہ نے کہا کہ بیرونی چیلنجزکامقابلہ کرنےکیلئےاندرونی اتحادکی ضرورت ہے، کوئی شخص اندرونی غیرمستحکم کرنےوالاہمارادشمن ہے، نوازشریف جیسےلیڈرناکام سیاسی رہنماؤں کی سازش کا ٹارگٹ تونہیں؟ نیب پردباؤڈالنےوالےایجنسی والےنہیں کوئی اورتھے نائب قاصدکوبھی برطرف کرنےکیلئےاپیل کا
حق دیا جاتا ہے، منتخب وزیراعظم کوبرطرف کیاگیا لیکن اپیل کاحق نہیں دیاگیا، یہ کیسارول آف لاہے منتخب وزیراعظم برطرف ہوااوراپیل کاحق نہیں دیاگیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ چندعناصرصبح شام منفی خبریں پھیلاتےہیں، چندعناصرکہتےتھےنوازشریف کےبعدپارٹی ختم ہوجائےگی ، مسلم لیگ ن نےتمام صورتحال کوخوش اسلوبی سےحل کیا، مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہے،کارکردگی بھی بہترین ہے، آئندہ الیکشن میں کارکردگی کی بنیادپرکامیاب ہوں گے، آئندہ الیکشن میں لوگ کہیں گے2018کاپاکستان2013سےبہترہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -