اشتہار

تحریک انصاف سینیٹ الیکشن سبوتاژ کرنا چاہتی ہے، احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

نارووال: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سینیٹ الیکشن سبوتاژ کرنا چاہتی ہے، دہشت گردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے، ملک میں بیس گھنٹے بجلی آرہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارروال میں سڑک کے افتتاح کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات سے پریشان ہے، پی ٹی آئی کو ڈر ہے کہ مسلم لیگ ن سینیٹ سے جیت جائے گی جس سے پی ٹی آئی کی مقبولیت کم ہوجائے گی، تحریک انصاف سینیٹ الیکشن سبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔

- Advertisement -

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں نواز شریف کو سڑکیں بنانے کا شوق ہے، عمران خان کو نہیں پتہ ترقی کا پہلا قدم سڑک سے شروع ہوتا ہے، اگر سڑک نہیں ہوگی تو تعلیم نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کے سفر سے روکنے والے لیڈر کو تقریر کے پیسے ملتے ہیں، ایک لیڈر کو روز تقریر کرنے کا بیرون ملک سے پیسہ ملتا ہے، کسی راہزن، ڈاکو کو ملک کی ترقی پر ڈاکہ نہیں مارنے دیں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عوام نے 2013ء میں اناڑیوں دھوکے بازوں کو مسترد کردیا، عوام اسی طرح 2018ء الیکشن میں بھی انہیں مسترد کردیں، 2018ء کے الیکشن میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہونا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ 2013ء کے مقابلے میں 2017ء کا پاکستان بہتر ہے، دہشت گردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے، ملک میں بیس گھنٹے بجلی آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت روایت کے مطابق پانچ سال پورے کرے گی، انتخابات کے ذریعے نئی حکومت قائم ہوگی، دنیا کو بتادیں گے کہ پاکستان مستحکم جمہوری ملک ہے۔

یہ پڑھیں: عمران خان کی ریلیاں انتخابات موخرکرانےکی کوشش محسوس ہورہی ہیں‘ احسن اقبال


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں