ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

طیاروں سے گرنے والے خوراک کے کارٹنوں کی زد میں آ کر 5 فلسطینی جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ: بھوک سے مرتے فلسطینیوں پر طیاروں سے گرائی گئی خوراک موت بن کر گری، ایک نہایت افسوس ناک سانحے میں طیاروں سے گرنے والے خوراک کے کارٹنوں کی زد میں آ کر 5 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ والوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے، طیاروں سے گرائی جانے والی امداد کا حصول بھی جان لیوا ثابت ہونے لگا ہے، دوسری جانب غزہ میں خوراک کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، اور بھوک سے مزید 3 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق غزہ کے جنوبی علاقوں میں طیاروں سے خوراک کے کارٹن گرائے گئے، جس کی زد میں آ کر امداد کے منتظر پانچ افراد جاں بحق ہو گئے، عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ طیاروں سے جو پیکٹ گرائے گئے تھے ان کے پیراشوٹ نہیں کھل سکے، جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

- Advertisement -

غزہ میں ایک ہفتے کے دوران بھوک سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے، ایک طرف بھوک ہے تو دوسری طرف بمباری بھی جاری ہے، خان یونس، رفح اور دیگر علاقوں میں اسرائیلی بمباری میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 78 فلسطینی شہید ہوئے، امریکی صدر کا کہنا ہے کہ رمضان سے پہلے جنگ بندی مشکل لگ رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں