تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

عینک والا جن: ’صرف تفریح نہیں بلکہ اب بچوں کی معاشرتی تربیت بھی ہوگی‘

پاکستان میں سنہ 90 کی دہائی میں مشہور ہونے والے بچوں کے ڈرامہ سیریل ’عینک والا جن‘ کو نئے نام اور انداز سے پیش کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں گفتگو کرتے ہوئے ڈرامے کے لکھاری طارق ساحلی اور پرڈیوسر و نستور جن کا کردار ادا کرنے والے شہزاد قیصر نے خوش خبری سنائی کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ڈرامے کو دوبارہ سے پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ دورِ جدید کو مدنظر رکھتے ہوئے، تھری ڈی اور انیمیشن ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جبکہ کچھ نئے کردار بھی شامل کیے گئے۔

ڈرامہ رائٹر طارق ساحلی نے بتایا کہ ’اس ڈرامے کو نئے انداز سے پیش کیا جائے گا، جس کے ذریعے بچوں کو نماز کا طریقہ، اسلامی ارکان کی ادائیگی، تربیت اور اُن کی اصلاح بھی کی جائے گی‘۔

نستور جن کا کردار ادا کرنے والے اور ڈرامہ پرڈیوسر شہزاد قیصر  نے بتایا کہ ’جب عینک والا جن نشر ہوتا تھا، اُس وقت کے بچے معصوم اور اتنے ذہین نہیں تھے، دورِ حاضر کے بچے بہت اسمارٹ ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے ٹیکنالوجی، مقابلے اور عوامی تواقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے تیار کیا، اب مقابلہ بہت سخت ہے کیونکہ لوگوں کو ہم سے بہت امیدیں ہیں، اللہ کرے ہم کامیاب ہوجائیں اور جو رابطہ ٹوٹ گیا تھا وہ دوبارہ قائم ہوجائے‘۔

دنیا سے گزر جانے والے اپنے پرانے ساتھیوں زکوٹا جن اور بل بتوڑی کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ ’ جو ہمارے ساتھی تھے، ہم ان کی ہر جگہ پر کمی محسوس کرتے ہیں اور آپ بھی کریں گے، نئے لوگ آنے چاہیں مگر جنہوں نے کردار کیے وہ اُن کی ہی شناخت تھی، زکوٹا جن ہمیشہ ہمارے ساتھ ہمارے دلوں میں رہتا ہے، اُس کی خواہش تھی کہ یہ ڈرامہ اُس کی زندگی میں نشر ہو مگر ایسا نہ ہوسکا‘۔

شہزاد قیصر نے بتایا کہ وہ اس ڈرامے میں نستور جن کا کردار ادا کررہے ہیں، جو ماضی سے بہت مختلف ہے، اس میں نستور جن جب مشکل میں ہوگا تو انگوٹھی پہن کر اللہ سے مدد مانگے گا‘۔

’نستور دوبارہ آگیا اور رابطہ بھی بحال ہوگیا ہے، تھری ڈی ٹیکنالوجی بھی استعمال کی جائے گی کیونکہ اُس وقت ہمارے پاس اتنی ٹیکنالوجی اور وسائل نہیں تھے، اب مقابلہ بہت سخت ہے کیونکہ یہ ڈیجیٹل دور ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’ڈرامے کی 26  اقساط مکمل ہوگئیں ہیں، یہ پروگرام پہلے سے بہت مختلف ہے کیونکہ تھیم، کرداروں کے لباس اور سب چیزیں تبدیل کی گئیں ہیں‘۔

عینک والا جن کے لکھاری طارق ساحلی نے بتایا کہ ’ڈرامے میں بل بتوڑی کی جگہ اب دل بتوڑی ہوگی، یہ کردار بسم خان بہت اچھے طریقے سے ادا کررہی ہیں، جو پہلے سے زیادہ چیلنجنگ بھی ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’زکوٹا جن کی جگہ ابراج جادوگر ایک نیا کردار اس ڈرامے میں شامل کیا گیا ہے‘۔

طارق ساحلی کا کہنا تھا کہ ’اس ڈرامے کو صرف تفریح کے لیے نہیں بنایا جارہا بلکہ اس کے ذریعے بچوں کو اسلامی تعلیمات دی جائیں گی جبکہ اُن کی اصلاح کی بھی کوشش کی جائے گی۔

’اس ڈرامے کے ذریعے نماز پڑھنے کا طریقہ، دیگر اسلامی اراکان کی ادائیگی کے طریقوں سمیت اور بھی چیزیں بچوں کو سکھانے کی کوشش کی جائے گی‘۔

Comments

- Advertisement -