تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارت: گاڑیوں میں ایئر بیگ لازمی قرار دے دیا گیا

نئی دہلی: کار میں مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے مودی حکومت نے ائیر بیگس کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اعلان کیا کہ کار میں مسافروں کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے 6 ائیر بیگس کو لازمی قرار دیا تھا، اب اسے ایک سال تک توسیع دے دی ہے۔

مودی حکومت کے وزیر نے اعلان کیا کہ یکم اکتوبر دو ہزار تئیس تک تمام کاروں میں 6 ائیر بیگس نصب کئے جائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سے قبل یکم اکتوبر دو ہزار بائیس سے ایم ون کٹیگری کے تمام گاڑیوں میں 6 ائیر بیگس لازمی قرار دئیے جانے کی تجویز تھی، یہ تجویز بھارت میں ہونے والے سڑک حادثات میں ہونے والی اموات کے بعد سامنے آئیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کرونا سے مرنے والے کی لاش کے ساتھ ڈیڑھ برس تک اہل خانہ کی رہائش

واضح رہے کہ گاڑی کی ٹکر کی صورت میں سائڈ / ٹورسو ایئر بیگ موٹر گاڑی کی باڈی اور اس میں بیٹھے مسافر کے درمیان کشن کا کام کرتے ہیں اور مسافر کو اس کے اثرات سے محفوظ رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت میں آئے روز ٹریفک حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں، حکومتی اعدادوشمار کے مطابق سنہ 2021 میں ٹریفک حادثوں میں ڈیڑھ لاکھ ہلاکتیں ہوئیں تھیں۔

Comments

- Advertisement -