تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

داعش کی کیمیائی ہتھیار تیار کرنے کی فیکٹری تباہ ہوگئی ،برطانوی اخبار

لندن : عراق اور شام میں حالیہ بمباری کے نتیجے میں داعش کی کیمیائی ہتھیار بنانے کی فیکٹری تباہ ہوگئی ہے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حالیہ عرصے میں عراق اور شام میں فضائی بمباری کے نتیجے میں داعش کے پچاس ٹھکانے تباہ ہوئے، جس میں عراقی شہر موصل کے قریب مسٹرڈ گیس تیار کرنے کی فیکٹری بھی تباہ ہوئی، مسٹرڈ گیس کیمیائی ہتھیار کی تیاری میں کام آتی ہے۔

اخبار نے امریکی فوج کے حوالے سے بتایا کہ حملے میں 12 طیاروں نے شرکت کی اور کارروائی میں اس کارخانے کو اس کے تمام تر سازوسامان کے ساتھ ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔


مزید پڑھیں : داعش نے کیمیائی ہتھیاراستعمال کرنا شروع کردیے، دوسو افراد متاثر


تباہ ہونے والی عمارت میں داعش جنگجو کلورین اور مسٹرڈ گیس تیار کرتے تھے، حملے میں بارہ طیاروں نے حصہ لیا، حملے میں فیکٹری مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

isisi

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مغربی ممالک کو یقین ہے کہ "داعش” تنظیم کئی ماہ سے کیمیائی ہتھیار تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کرنے میں مصروف ہے۔

یہ معلومات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب کہ عراقی اور کرد فورسز آنے والے ہفتوں کے دوران داعش تنظیم کے ٹھکانوں کے خلاف ایک بڑے حملے کی تیاری کر رہی ہیں۔


مزید پڑھیں : داعش نے کیمیائی ہتھیاروں تک رسائی حاصل کرلی ہے، امریکہ


واضح رہے امریکی سی آئی اے کا بھی کہنا ہے کہ داعش نےکیمیائی ہتھیاروں تک رسائی حاصل کرلی ہے اور داعش کے جنگجو کلورین اور مسٹرڈ گیس تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -