تازہ ترین

میرے گھر پر بھی حملہ ہوا، عدالت جاؤں گا، اعتزاز احسن

اسلام آباد: ماہر قانون اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ میرے گھر پر بھی حملہ ہوا اس کے خلاف عدالت جاؤں گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بیرسٹر اعتزاز احسن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زمان پارک میں جو پولیس نے کیا وہ قانون کی خلاف ورزی ہے میرے گھر پر بھی حملہ ہوا پولیس بغیر اجازت داخل ہوئی عدالت سے رجوع کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں کیا رحمان ڈکیت جیسے لوگ رہتے ہیں جو ایسی کارروائی کی گئی۔

اعتزاز احسن نے پی ٹی آئی کارکنوں کو پرامن رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔

یہ پڑھیں: صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کا زمان پارک آپریشن پر ردعمل آگیا

دوسری جانب پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ آپریشن مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کے کہنے پر کیا گیا، عدالت کا حکم تھا کہ سرچ وارنٹ لے کر جائیں لیکن پولیس نے غنڈہ گردی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ گھر میں عمران خان کی بہن موجود تھی انہوں نے سرچ وارنٹ دکھانے کا مطالبہ کیا لیکن پولیس نے نہیں دکھائے، فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک ہوتا ہے ویسا یہاں کیا جا رہا ہے، سابق وزیر اعظم کے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی، ان کی اہلیہ گھر میں موجود تھیں لیکن پولیس کو ذرا شرم نہیں آئی۔

صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے اس لیے الیکشن تو ہر صورت ہوں گے، (ن) لیگ الیکشن ہار رہی ہے اسی لیے انہیں اپنی سیاسی موت نظر آ رہی ہے، یہ لوگ کچھ بھی کر لیں لیکن عمران خان ہی مقبول ترین لیڈر ہیں۔

Comments

- Advertisement -