جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

عائزہ اعوان کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’فریاد‘ میں ماہ نور نامی لڑکی کا مرکزی کردار ادا کرکے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ عائزہ اعوان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائزہ اعوان نے کریم رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

- Advertisement -

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’وقت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے لیکن میں ساکن رہ گئی۔‘

عائزہ اعوان نے گزشتہ روز تصاویر شیئر کیں جنہیں اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں، صارفین کی جانب اداکارہ کی تصاویر کو پسند بھی کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عائزہ اعوان نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران جلد شادی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

عائزہ اعوان کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں لیکن وہ شادی کے بعد بھی اداکاری کو جاری رکھیں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اداکاری میرا جنون ہے خود کو کبھی بھی شوبز سے الگ نہیں کرسکتیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’فریاد‘ میں ماہ نور نامی لڑکی کا مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں زاہد احمد، گل رعنا، نوال سعید، عدیل چوہدری ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں