تازہ ترین

عائزہ اعوان کی خوبصورت تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان نے اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جس پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

اداکارہ عائزہ اعوان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں وہ مختلف انداز میں پوز دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

عائزہ اعوان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ”بے عیب، نڈر اور حیرت انگیز!“۔

واضح رہے کہ انہوں نے کچھ دیر قبل ہی یہ تصاویر شیئر کی ہیں، جنہیں اب تک ہزاروں کی تعداد میں ان کے چاہنے والے دیکھ چکے ہیں اور تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اس سے قبل بھی معروف اداکارہ عائزہ اعوان کی بغیر میک اپ ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ اعوان نے ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں بغیر میک اپ کے دیکھا جاسکتا ہے پھر اچانک ہی وہ تیار ہوکر نمودار ہوتی ہیں۔

عائزہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں نے صرف آپ کو بتایا کہ میں کون ہوں۔‘

عائزہ اعوان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -