بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ایران نے حملے پر وضاحت صحیح نہیں دی اس لیے جواب دینا پڑا، اعزاز چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق سیکرٹری اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایران نے حملے پر وضاحت صحیح نہیں دی اس لیے جواب دینا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایرانی صوبے سیستان میں کی گئی جوابی کارروائی آپریشن مرگ برسرمچار پر سابق سیکرٹری اعزازاحمد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نےایسےوقت میں حملہ کیا جب اس کے اردگرد آگ لگی ہوئی ہے، ایسے وقت میں ایران کودوستوں کی ضرورت تھی۔

اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایران کو موقع بھی دیا کہ اس حرکت پر غورکرےاورقیادت لاتعلقی کااعلان کرے، ایران نے پہلے شام میں حملہ کیا، پھر عراق پر کیا اور اب پاکستان پر۔

سابق سیکرٹری نے کہا کہ ایران نےحملےپروضاحت صحیح نہیں دی اس لیےجواب دینا پڑا، ایران سمجھتا تھا جو عراق میں کیا ویسے ہی یہاں سے کوئی ردعمل نہیں آئے گا۔

ایران سے کالعدم بی ایل اے پاکستان میں کارروائیاں کرتی تھی لیکن پاکستان نے دانشمندی کا ثبوت دیا مذاکرات کادروازہ بندنہیں کیا۔

خیال رہےآج صبح پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف انتہائی مربوط فوجی کاروائی کی جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران جس کا نام ‘مرگ بار سرمچار’ رکھا گیا۔ گزشتہ کئی سال کے دوران پاکستان نے ایران کے اندر اپنے آپ کو سرمچار کہنے والے پاکستانی نژاد دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے بارے میں اپنے تحفظات کا مسلسل اظہار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں