تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی اورمذموم عزائم کے خلاف ہے‘ اعزازچوہدری

واشنگٹن : امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی زمین کسی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفیراعزاز چوہدری سے امریکی صحافیوں کے 8 رکنی وفد نے ملاقات کی اور بتایا کہ 8 رکنی امریکی صحافیوں کا وفد ایک ہفتےکے دورے پر پاکستان آ رہا ہے۔

اعزاز چوہدری نے امریکی صحافیوں کو پاکستان سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بارےمیں غلط تصویروں کو رد کرکے نئے اندازسے دیکھنا ہوگا، بدلتے حالات میں پاکستان کا مثبت تشخص سامنے آیا ہے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ناقابل یقین کامیابیاں حاصل کیں جس کے باعث اب پاکستان میں سیکورٹی کی صورت حال بہترین اورشاندارہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب فوجی آپریشن سے متاثرہ علاقے دہشت گردی سے پاک کردیے جبکہ دہشت گردی سے پاک علاقوں میں معاشی اور ترقیاتی کام جاری ہے۔

اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی اور مذموم عزائم کے خلاف ہے اور اپنی زمین کسی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

انہوں نے امریکی صحافیوں کو بتایا کہ مختلف ملکوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری ہورہی ہے، سی پیک میں امریکہ سمیت مختلف ممالک سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

پاکستانی سفیرنے کہا کہ جب بھی امریکہ نے پاکستان کا ساتھ دیا دونوں ملکوں کو فائدہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے افغانستان میں استحکام ضروری ہے، افغانستان میں عدم استحکام کا اثرخطے میں خصوصاً پاکستان پرہوا۔

اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان شراکت داروں سے مل کر افغان مسئلےکا سیاسی حل تلاش کرنے میں مدد دے گا،افغانستان کے مسئلے کا حل صرف افغان اسٹیک ہولڈرزکے پاس ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -