تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عجمان میں پلاسٹک پر پابندی عائد

ابوظبی : عجمان شعبہ سیاحت نے ویژن 2021 کے تحت ریاست بھر میں پلاسٹک سے تیار کردہ اشیاء کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

دنیا بھر کی دیگر ریاستوں میں بھی پلاسٹک کے استعمال کو روکنے کے لیے پابندیاں عائد کی گئی ہیں جس کے بعد ریاست بھر میں پلاسٹک سے بنی چیزوں کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہناتھا کہ عجمان متحدہ عرب امارات کی پہلی ریاست ہے جس نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پلاسٹک مصنوعات کے استعمال پر ریاست بھر میں پابندی کا قدم اٹھایا ہے۔

عجمان کے شعبہ سیاحت کا پلاسٹک پر پابندی کے فیصلے کا مقصد حکومت کی جانب سے ماحولیات کے تحفظ کےلیے کی جانے والی کوششوں جاری رکھنااور شہریوں کو تحفظ ماحول کے حوالے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شعبہ سیاحت کے مذکورہ فیصلے کا مقصدپلاسٹک کے باعث ماحول پر پڑنےو الے اثرات میں کمی کرنا ہے۔

شعبہ سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل صالح الجزیری کا کہنا تھا کہ ریاست میں سیاحت کو ماحول دوست بنانا عجمان ویژن 2021 کے تحت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے

انتظامی امور کے ڈائریکٹر جواہر سلیم المتروسہی کا کہنا ہے کہ وہ ان اقدامات کے آغاز اور حمایت کے خواہاں ہیں جس کا مقصد ماحول کی حفاظت اورپائیدارترقی کو حاصل کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شعبہ سیاحت نے نجی و سرکاری شراکت داروں کے تعاون سے ماحولیاتی طریقوں کی درست ترغیب کےلیے بہت کوششیں کی ہیں، اس کےلیے ہم نے اپنے شراکت داروں کو پانی اور توانائی کی کھپت کو معقول بنانے اور ماحول دوست طریقوں کو اپنانے کی ترغیب دینے کے لئےعجمان پائیدار سیاحت ایوارڈ "مدامہ” بھی شروع کیا۔

Comments

- Advertisement -