19.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کریم بینزیما کا سعودی کلب الاتحاد سے معاہدہ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ: سعودی پرو لیگ چیمپئنز الاتحاد نے کریم بینزیما کو آئندہ سیزن کے لیے سائن کر لیا۔

بینزیما کو جدید دور کے بہترین اسٹرائیکرز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ کلب کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ بیلن ڈی آر ہولڈر ابتدائی تین سال کے معاہدے میں شامل ہیں۔

فرانسیسی سپر اسٹار کا میڈرڈ میں میڈیکل کرایا گیا اور اس ہفتے کے آخر میں وہ جدہ میں نظر آئیں گے۔

- Advertisement -

بینزیما نے ریال میڈرڈ کے ساتھ 24 ٹرافیاں جیتیں جن میں چار لا لیگا ٹائٹلز، تین کوپا ڈیل ریز اور پانچ یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ ٹائٹلز شامل ہیں اور وہ کرسٹیانو رونالڈو کے بعد کلب کے دوسرے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی تھے۔

Image

فرانسیسی انٹرنیشنل موجودہ یو ای ایف اے پلیئر آف دی ایئر بھی ہیں۔ انہوں نے رواں سال کے آغاز میں اسپینش سپر کپ کے فائنل میں ریال میڈرڈ کی قیادت کی تھی۔

ان کا کہنا ہے میں اپنے کیریئر میں حیرت انگیز چیزیں حاصل کرنے اور اسپین اور یورپ میں ہر ممکن کامیابی حاصل کرنے کے لیے خوش قسمت رہا ہوں اب میں ایک مختلف ملک میں ایک نئی فٹ بال لیگ کا تجربہ کرنے کے لئے پرجوش ہوں التحاد کی ایک حیرت انگیز تاریخ ہے اور اس کے فینز ناقابل یقین حد تک پرجوش شائقین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محسوس ہوتا ہے کہ ایک نئے چیلنج اور پروجیکٹ کے لیے یہ ٹھیک وقت ہے میں نے جب بھی سعودی عرب کا دورہ کیا ہے ہمیشہ مداحوں اور لوگوں کی طرف سے اتنی گرمجوشی اور محبت محسوس کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں