تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

الخدمت کا سستی ادویات اور میڈیکل ٹیسٹ فراہمی کا منصوبہ

کراچی : مریضوں کو صحت کی معیاری سہولیات بشمول ادویات اور میڈیکل ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کرنا فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر وہ اس میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں ادویات کے بحران کے باعث مارکیٹ میں جعلی ادویات کی بھرمار ہوچکی ہے جس کی وجہ سے لوگ شفا حاصل کرنے کے بجائے مزید بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

ان حالات میں الخدمت کی فارمیسی سروسز کسی نعمت سے کم نہیں جہاں پر معیاری اور سستی ادویات تربیت یافتہ فارماسسٹس کے ذریعے فراہم کی جارہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ملک کے معروف ماہرین صحت نے آج گلشن اقبال کے علاقے نیپا میں الخدمت فارمیسی اینڈ ڈائگناسٹکس سروسز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر الخدمت کراچی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نوید علی بیگ، معروف صنعت کار زاہد سعید، الخدمت فارمیسی سروس کے انچارج سید جمشید احمد، معروف ریڈیولوجسٹ پروفیسر عظیم الدین، الخدمت ہیلتھ سروسز کے انچارج آج ڈاکٹر ثاقب انصاری اور دیگر افراد موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زاہد سعید کا کہنا تھا کہ سستی اور معیاری ادویات کی فراہمی اور میڈیکل ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر وہ اس میں بری طریقے سے ناکام ہوچکی ہے۔

ایسے حالات میں جب کہ پاکستان بدترین معاشی بحران کا شکار ہے، الخدمت نا صرف صحت کی معیاری سہولیات فراہم کر رہی ہے بلکہ اپنے فارمیسی اور ڈائیگنوسٹک سینٹرز کے ذریعے عوام کو سستی اور معیاری ادویات اور بہترین کوالٹی میڈیکل ٹیسٹ کروانے کی سہولتیں بھی فراہم کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بہترین ڈاکٹر اور طبی ماہرین رضاکارانہ طور پر الخدمت کی ہیلتھ کیئر سروس سے منسلک ہو چکے ہیں جس کے باعث الخدمت صحت کی جانب سے فراہم کردہ طبی سہولیات کا عالمی ادارے بھی اعتراف کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر عوام خاص طور پر سفید پوش طبقے کو مشورہ دیا کہ وہ الخدمت فارمیسی اینڈ ڈائگناسٹکس سروسز کی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں جہاں پر پاکستان کے کسی بھی پرائیویٹ ادارے سے زیادہ بہتر ڈائگنوسٹک اور فارمیسی سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب کراچی بھر میں الخدمت کے ہسپتال لیبارٹری اور فارمیسی سروسز کے ذریعے مریضوں کو نہایت بہت کم قیمت پر صحت کی معیاری سہولیات بشمول لیبارٹری ٹیسٹ اور ادویات فراہم کی جارہی ہے۔

 

Comments

- Advertisement -