تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کیا پنجاب میں تبدیلی ہو رہی ہے؟ عمران اسماعیل نےعندیہ دیدیا

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پنجاب میں تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ علیم خان اور ترین گروپ نے پنجاب حکومت پر تحفظات کا اظہار کیا امیدکرتا ہوں علیم خان کے تحفظات وزیراعظم دور کریں گے۔

لاہور میں علیم خان سے ملاقات کےبعد گورنر سندھ نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیم خان میرےساتھ اور بھائی ہیں وہ آج بھی عمران خان کیساتھ ہیں جس پرخوشی ہے علیم خان، جہانگیرترین اور گروپ کے اپنے تحفظات ہیں پنجاب حکومت سےمتعلق تحفظات کا اظہار برملا کیا گیا۔

گورنرسندھ نے کہا کہ ایسےتحفظات ہیں جوہماری حکومت کےفائدےمیں ہیں تحفظات ایسے ہیں جن کو دور کریں گے تو ہماری حکومت کاہی فائدہ ہوگا تحفظات وزیراعظم عمران خان کےسامنےپیش کروں گا امید ہے وزیراعظم عمران خان تحفظات کو دور کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت مضبوطی کیساتھ ہرجگہ کھڑی ہے 24 گھنٹے میں نظر آئے گا کہ ہم سب ایک پیج پرہوں گے امیدکرتا ہوں علیم خان کی سفارشات وزیراعظم قبول کریں گے۔

Comments

- Advertisement -