جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

‘آپ جہانگیرترین کیساتھ ہیں یا عمران خان کے’

اشتہار

حیرت انگیز

جہانگیر ترین گروپ میں شامل وزیر توانائی پنجاب اختر ملک نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کیساتھ ہیں وہ ہی ہمارے لیڈر ہیں جو فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہو گا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اختر ملک نے کہا کہ علیم خان کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں شریک تھا علیم خان کی جانب سےدعوت دی گئی اس لیےشرکت کی اجلاس میں مشورہ دیا تحفظات ہیں توپارٹی پلیٹ فارم موجود ہے۔

پنجاب کی سیاست میں بڑی ہلچل، علیم خان بھی جہانگیرترین گروپ میں شامل

- Advertisement -

اخترملک نے کہا کہ مشورہ دیاپارٹی پلیٹ فارم پرتمام تحفظات پربات کی جاسکتی ہے مشورہ دیاوزیراعظم سمیت تمام لوگ تحفظات دور کر سکتے ہیں اجلاس میں کہا ہم پارٹی کے پابند ہیں اور فیصلےکا احترام کریں گے پارٹی نے جو بھی فیصلہ کیااس کےپابندہیں احترام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سےآج تک جہانگیرترین گروپ سےملنےسےروکانہیں گیا جہانگیرترین اورعلیم خان کو کبھی الگ نہیں سمجھا سب اکٹھےہیں جہانگیرترین کےبیانات ہیں کہ پارٹی میں تھا ہوں اور رہوں گا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ علیم خان کےگھرپی ٹی آئی کے دوست اکٹھے ہوئےتھے یہ بات ہوئی کہ کسی کوتحفظات ہیں توپارٹی سطح پردورکیےجائیں گے پارٹی منشورپراقتدارمیں آئے، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کریں گے عمران خان ہمارےلیڈرہیں اوران کےنظریےکیساتھ ہیں عمران خان ہمارےلیڈرہیں جو بھی فیصلہ کریں گےقبول کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں