جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

علی امین گنڈاپور کو بڑا ریلیف مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

عدالت سے وزیر اعلیٰ کے پی کو بڑا ریلیف مل گیا اور پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے وزیر خیبر پختونخوا کی الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف درخواست کی سماعت کی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے 20 نومبر کو علی امین گنڈاپور کو جاری کیے گئے نوٹس کو معطل کر دیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلیٰ کے پی کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

- Advertisement -

سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل بشیر خان عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے عدالت کو آگاہ کیا کہ الیکشن کمیشن نے نوٹس اثاثہ جات پر جاری کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ایسا ہی ایک نوٹس پہلے بھی جاری کیا تھا جس کو عدالت نے معطل کر دیا تھا۔

جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے استفسار کیا کہ جب ایک بار عدالت نے نوٹس معطل کر دیا تو پھر کیسے دوبارہ نوٹس بھیجا گیا۔ انہوں نے درخواست گزار کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو چاہیے تھا کہ الیکشن کمیشن کے اس اقدام پر اس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے۔

وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سابقہ نوٹس اور موجودہ نوٹس میں تھوڑا فرق ہے۔ 20 نومبر کو الیکشن کمیشن نے جو نوٹس جاری کیا وہ فریش نوٹس تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں