اشتہار

پابندی لگانے پر علی امین گنڈاپور کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور نے پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد کیے جانے پر قانونی راستہ اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کیخلاف عدالت جاؤں گا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے پہلےجعلی ایف آئی آرز کاٹیں ان لوگوں نے پھر ہمارےکارکنوں کو بےبنیاد گرفتار کیا ان لوگوں کو اپنی شکست نظرآرہی ہے اس لیےایسی حرکتیں کررہےہیں۔

تحریک انصاف کے اہم رہنما پر پابندی لگا دی گئی

- Advertisement -

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کیخلاف عدالت جاؤں گا الیکشن کمیشن کیسےکہہ سکتا ہےکہ میں پنجاب میں کچھ کرنے لگا تھا پنجاب حکومت کیسےکہہ سکتی ہےکہ میں پنجاب میں کچھ کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کاشہری ہوں مجھےپنجاب میں جانےسےکیسے روکا جاسکتا ہے سابق وفاقی وزیر ہوں میرے کو پنجاب جانے سے کیسے روکا جا سکتاہے یہ لوگ سری لنکاجیسےحالات پاکستان میں چاہتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبول گجر کشمیری ہیں ان پر کیسے پنجاب میں جانےپرپابندی لگائی گئی؟ مقبول گجر جیسے کشمیری پر پابندی لگا کر کیا پیغام دیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں