تازہ ترین

’صبور میری شادی اپنی دوست سے کروانا چاہتی تھیں‘

پاکستانی اداکار علی انصاری نے اہلیہ و اداکارہ صبور علی سے متعلق دلچسپ انکشافات کردیے۔

اداکار علی انصاری نے شادی کے بعد حال ہی میں اپنی بہن مریم انصاری کے ہمراہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی اور میزبان احسن خان کے سوال کے جواب میں بتایا کہ اہلیہ صبور علی ان کی شادی کسی دوست سے کروانا چاہتی تھیں۔

علی انصاری نے کہا کہ میں نے صبور کے ساتھ ایک پروجیکٹ میں کام کیا تھا لیکن ہم نے شادی کے حوالے سے کبھی نہیں سوچا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ان دنوں صبور علی مجھے اپنے دوست کے ساتھ سیٹ کرنے کی کوشش کرتی تھی اور مجھ سے کہا کرتی تھی کہ میں اس کی دوست کے ساتھ دوستی کرلوں۔

مزید پڑھیں: صبور علی کا ویڈیو وائرل ہونے پر شدید ردعمل

اداکار نے کہا کہ صبور مجھے اپنی کئی دوستوں کو مینشن کرکے کہتی کہ میں ان سے شادی کرلوں تاہم اداکارنے اپنی گفتگو میں ان دوستوں کے نام ظاہر نہیں کیے۔

علی کی بہن مریم انصاری نے بھی بتایا کہ جب صبور ایسا کہتی تھیں تو اسے فوراً بعد ہی اس دوست کی شادی ہوجاتی تھی اور بھائی بھی مسکرا دیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: علی انصاری نے جذباتی ویڈیو شیئر کردی

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں علی انصاری اور صبور علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، اداکار کی بہن مریم انصاری لیجنڈ کرکٹر معین خان کے صاحبزادے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں۔

Comments

- Advertisement -