اشتہار

اپوزیشن کی ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں حصہ نہ لینے کی وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے ڈپٹی اسپیکر شپ کیلئے امیدوار علی حیدر گیلانی نے انتخاب میں حصہ نہ لینے کی وجوہات بتادی ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن کے ڈپٹی اسپیکر شپ کیلئے متفقہ امیدوار علی حیدر گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی فکس میچ کھیلنےکی عادی ہے، عمران خان اپنے ہی ارکان اسمبلی پر بھروسہ نہیں کرتے اور انہیں بکاؤ مال سمجھتے ہیں اور کہتے بھی ہیں۔

علی حیدرگیلانی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز ہونے والے اسپیکر کے انتخاب سے متعلق پی ڈی ایم جماعتیں ہائیکورٹ میں گئی ہیں، اسپیکر کے انتخاب سے متعلق ابھی عدالت کا فیصلہ نہیں آیا، ایسے حالات میں ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب نہیں لڑسکتے تھے۔

- Advertisement -

پی پی رہنما نے کہا کہ ہم نےاصولی مؤقف اپنایا اور انتخاب کا بائیکاٹ کیا، کل جو اسپیکر کا انتخاب ہوا عدالت اس پر اپنا فیصلہ سنائے، اسپیکر کے انتخاب کے دوران بیلٹ پیپر پر سیریل نمبر تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں