ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

مجھے کرکٹر بننا تھا مگر کوئی پرچی نہیں تھی، علی طاہر

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار علی طاہر کا کہنا ہے کہ مجھے کرکٹر بننا تھا مگر میرے پاس کوئی پرچی نہیں تھی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں درفشاں سلیم کے والد کا کردار نبھانے والے اداکار علی طاہر نے حالیہ انٹرویو میں نجی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔

علی طاہر نے بتایا کہ ’مڈل کلاس اسکول ’ڈی پی ایس‘ ماڈل ٹاؤن سے ابتدائی تعلیم حاصل کی، میں کرکٹ بہت شوق سے کھیلتا تھا، میدان میں اکیلا کھڑا ہوکر بھی کرکٹ کھیلتا رہتا تھا خود ہی ساتھ ساتھ کمنٹری بھی کرتا تھا۔‘

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ’پڑھائی پر اتنی توجہ نہیں دی جتنی کرکٹ پر دی، اسکول، کالج اور انڈر 19 لاہور ڈویژن سے بھی کرکٹ کھیلی۔‘

میزبان نے پوچھا کہ پھر کرکٹ چھوڑ کیوں دی؟ علی طاہر نے کہا کہ ’ایک وقت پر مجھے لگا کہ اس میں بہت جھمیلے ہیں ادھر سے پرچی آگئی ادھر سے آگئی میں اس طرح کا تھا نہیں اور میرٹ پر منتخب ہونا چاہتا تھا، والدین بات کرتے تو میں ٹیم میں سلیکٹ ہوسکتا تھا لیکن میں ایسا نہیں چاہتا تھا۔‘

علی طاہر نے کہا کہ آہستہ آہستہ کرکٹ سے پھر دور ہوگیا والد نے بھی کہا کہ تمہارا جتنا وقت کرکٹ میں لگ رہا ہے اتنا وقت پڑھائی کو دو پھر کرکٹ کھیلو، والد کا یہ کہنا تھا کہ ایسا لگا کہ جیسے مجھ پر بجلی گر گئی ہو۔‘

اداکار نے کہا کہ کرکٹ سے دل اچاٹ ہوگیا پھر میں نے کہا کہ پڑھ کر دیکھتا ہوں، ڈبل میٹس اور اسٹیٹس میں بی ایس سی کیا، فائننس میں ایم بی اے بھی کیا۔‘

ایک سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ میری یادداشت بہت اچھی ہے والدین کا پاسپورٹ نمبر بھی یاد ہے، میری چیزیں بھی مستقل ہوتی ہے اگر ایک انڈہ ناشتے میں کھاؤں گا تو پھر اسے ساری زندگی ہی کھاؤں گا۔

علی طاہر نے بتایا کہ ایک بینک میں بھی پانچ سال کام کیا ساتھ ساتھ اداکاری بھی کررہا تھا، پہلا ڈرامہ 1995 میں کیا تھا، پی ٹی وی کے متعدد ڈراموں میں مرکزی کردار بھی ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں