15.8 C
Dublin
بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

علی ظفر نے ورلڈ کپ کے اپنے ترانے کا نام بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

معروف گلوکار علی ظفر نے کرکٹ ورلڈ کپ کے اپنے ترانے کا نام بتادیا۔

آئی سی سی نے گزشتہ دنوں کرکٹ ورلڈ کپ کا آفیشل ترانہ ریلیز کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور گلوکار علی ظفر سے ورلڈ کپ ترانے کی فرمائش کی گئی تھی جس کے بعد گلوکار نے شائقین کی فرمائش پر نیا ترانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

علی ظفر نے گزشتہ روز اپنے پیغام میں کہا کہ ’انہیں گانے کے نام سے متعلق آمد ہوئی ہے اور ورلڈ کپ ترانے کا نام ہوگا ’مزہ آیا۔‘

- Advertisement -

مذکورہ پیغام میں انہوں نے اپنے دوست و پروڈیوسر علی مصطفیٰ سے ہونے والی گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور انہیں ٹیگ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ساتھ کام کا آغاز کر دیا ہے، یہ پی ایس ایل کے گانے ’اب کھیل جمے گا‘ میں بھی میرے ساتھ تھے۔

گلوکار نے کہا ہے کہ اب مجھے اچھے گرافکس اور مناظر کی ضرورت ہے، اس میں شائقینِ کرکٹ اپنا حصہ ڈالتے ہوئے مختلف گرافکس اور مناظر مجھے بھیج سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے آپ آر ٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد لے سکتے ہیں، بس شرط ہے کہ یہ تمام مناظر اور گرافکس جدید اور منفرد ہوں۔

واضح رہے کہ گلوکار علی ظفر اس سے قبل پی ایس ایل کا ترانا ’اب کھیل جمے گا‘ گا چکے ہیں جسے شائقین کرکٹ کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں