تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

پی ٹی آئی کا نمائش چورنگی پر احتجاج : علی زیدی سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج

کراچی : نمائش پر احتجاج کے معاملے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں اورکارکنوں کے خلاف دہشت گردی کے دو مقدمات درج کرلئے گئے ، مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی، بلال غفار،خرم شیر زمان، ارسلان تاج کو نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نمائش چورنگی پر احتجاج کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور گرفتار کارکنان کیخلاف 2 مقدمات درج کرلئے گئے۔

مقدمات سولجربازارتھانے میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج ہوئے، جس میں پی ٹی آئی رہنماعلی زیدی، بلال غفار،خرم شیر زمان، ارسلان تاج ، محمدعلی جی جی ،جمال صدیقی،فردوس شمیم ، محسن علی،اشرف علی کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمہ ایس ایچ او سولجر بازار وقار عظیم کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں اقدام قتل، پولیس مقابلہ، جلاو گھیراو اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا پی ٹی آئی کارکنان مختلف مقامات سےنمائش چورنگی پر جمع ہو رہے تھے، دھرنے میں شرکا کی تعداد تقریباً 700 کے قریب تھی، اعلیٰ نامزدافراد کے اکسانے پردہشت گردی پھیلاتے ہوئے روڈ بلاک کیا گیا۔

ایف آئی آر میں کہا ہے کہ حکومت کیخلاف نعرے بازی اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، پولیس پارٹی پر جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ بھی کی گئی ، پولیس موبائل اور پولیس وین کو آگ بھی لگائی گئی جبکہ کئی گاڑیوں سمیت دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

Comments