اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ علی زیدی کادعویٰ درست نکلا تو وزیراعلیٰ،چیف سیکریٹری اور کابینہ ارکان پر مقدمہ بنتاہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ علی زیدی کا جے آئی ٹی جاری کرناسنگین الزامات کو جنم دیتا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ علی زیدی کادعویٰ درست نکلاتو سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کا مقدمہ وزیراعلیٰ سندھ،چیف سیکریٹری اور کابینہ ارکان پر مقدمہ بنتاہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل اور دیگر سنگین فوجداری مقدمات کا پیش خیمہ ہوگا۔
علی زیدی کی طرف سے JIT جاری کیا جانا انتہائ سنگین الزامات کو جنم دیتا ہے، اگر حتمی طور پر علی زیدی کا دعویٰ صحیح نکلا (جو کوئ وجہ نہیں صحیح نہ نکلے)یہ سندہ کے وزیراعلیٰ، چیف سیکرٹری اورکابینہ اراکین کیخلاف سرکاری ریکارڈ میں ردو بدل اور دیگر سنگین فوجداری مقدمات کا پیش خیمہ ہو گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 7, 2020
عزیر بلوچ بچپن سے پیپلزپارٹی سے منسلک، اصل جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف
واضح رہے کہ وفاقی وزیر علی زیدی کی جاری کردہ جےآئی ٹی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عزیر بلوچ بچپن سے پیپلزپارٹی سے منسلک ہے اور اس کے دوستوں میں ذوالفقارمرزا کے ساتھ فریال تالپور،قادرپٹیل،شرجیل میمن کا نام شامل ہیں جبکہ فریال تالپور،آصف زرداری کے کہنے پر اس کے سر کی قیمت ختم کی گئی۔