پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

عالیہ بھٹ کی بیٹی سے ملاقات کیلیے سخت شرائط عائد

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی نامور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے نوزائیدہ بیٹی سے ملاقات کرنے والوں کے لیے دو سخت شرائط رکھ دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کچھ روز قبل ہی والدین بنے ہیں تاہم ان کی بیٹی کی تصویر اور نام اب تک سامنے نہیں آیا۔

جوڑا دیگر اداکاروں کی طرح اپنی بیٹی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل نہیں کروانا چاہتا۔

یہ بھی پڑھیں: بپاشا باسو شادی کے 6 سال بعد ماں بن گئیں

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے بیٹی سے ملاقات کے لیے آنے والوں کو سختی سے تاکید کی ہے کہ وہ تصاویر اور ویڈیوز نہ بنائیں۔

دوسری شرط بیٹی کی صحت کے لیے ہے۔ ملاقات کے لیے آنے والوں کو اپنی کورونا وائرس ٹیسٹ منفی دکھانا ہوگی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt 🤍☀️ (@aliaabhatt)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں