تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور والدین بن گئے

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکار جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور والدین بن گئے۔ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

عالیہ بھٹ نے اس خوشخبری کو سب سے پہلے انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ زندگی کی سب سے اچھی خبر ہے کہ میں ماں بن گئی ہوں۔

اداکارہ کی انسٹا گرام پوسٹ کے بعد مداحوں اور دیگر فنکاروں کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔ انسٹا گرام پوسٹ کو اب تک 26 لاکھ سے زائد لوگ پسند کر چکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt 🤍☀️ (@aliaabhatt)

اداکار انیل کپور نے اس پر لکھا کہ کیا زبردست خبر ہے، عالیہ اور رنبیر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، تم دونوں کے لیے اس سے زیادہ خوش نہیں ہو سکتا۔

ملائکہ اروڑا نے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ مجھ سے چھوٹی عالیہ کو دیکھنے کا انتظار نہیں ہو پا رہا۔ اسی طرح دیگر فنکاروں کے تبصرے جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -