اشتہار

عالیہ بھٹ کی انسٹاگرام پر دلچسپ کیپشن کیساتھ پوسٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر دلچسپ کیپشن کے ساتھ کی گئی پوسٹ وائرل ہوگئی۔

عالیہ بھٹ انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں۔ اداکارہ نے آج اپنے شوہر رنبیر کپور اور اداکارہ شردھا کپور کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ پر دلچسپ تبصرہ کیا۔

فنکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سفید رنگ کی شرٹ پہنے تصویر شیئر کی جس پر فلم کا نام واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

کیپشن میں انہوں نے کہا کہ میٹی ’جھوٹی‘ اور سب سے پیارے ’مکار‘ کے ساتھ فلم دیکھ کر خوبصورت گزارا، آپ دونوں کو مبارک ہو۔

’تو جھوٹی میں مکار‘ 8 مارچ کو ریلیز کی جانے والی بالی وڈ فلم ہے جس میں رنبیر کپور کے ساتھ شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیا۔ فلم نے اب تک 50 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر لیا جبکہ اس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں