جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

پاکستان کا دشمن امریکا کا دشمن ہے، نائب امریکی وزیر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: نائب امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا ہے کہ پاکستان کا دشمن امریکا کا دشمن ہے، ملا فضل اللہ کی ہلاکت پاک امریکا تعاون کا ثبوت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، ایلس ویلز نے کہا کہ افغانستان میں استحکام کے لیے پاکستان اہم کردار ادا کرسکتا ہے، امریکا نے پاکستان کے ساتھ کبھی رابطے ختم نہیں کیے۔

نائب امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی سویلین، ملٹری قیادت سے مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان کو بارڈر کنٹرول، افغان مہاجرین دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کے بغیر افغانستان میں امریکی اہداف کا حصول آسان نہیں ہے۔

- Advertisement -

ایلس ویلز نے کہا کہ افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، افغان صدر طالبان کو مذاکرات کی متعدد بار پیشکش کرچکے ہیں، پاکستان اور افغانستان قیادت کے رابطے خوش آئند ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگیا تھا۔

افغان میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے ڈرون حملہ افغان صوبے کنڑ میں کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں کالعدم ٹی ٹی پی کا سربراہ ملا فضل اللہ ہلاک ہوا تھا، جس کی افغان حکام نے تصدیق کردی گئی تھی۔

یاد رہے کہ تحریک طالبان کے کمانڈر عبد الرشید نے ملا فضل اللہ سمیت چار طالبان کمانڈروں کی حملے میں ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ملا فضل اللہ ایک گھر میں موجود تھا جہاں ڈرون حملہ کیا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں