اشتہار

ملک میں آٹے کی قیمتوں کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں حالیہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور گھر میں اکثر فاقوں کی نوبت آگئی ہے ایک طرف لوگ بھوک سے مررہے تو دوری طرف مفت آٹے لینے کی لائن میں بھگدڑ مچنے سے جان کی بازی ہار رہے۔

تاہم رپورٹ بتاتے ہیں کہ اسلام آباد میں ملکی تاریخ میں پہلی بار آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 3 ہزار 160 روپے تک پہنچ گیا صرف ایک ہفتے کے اندر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 250 روپے مہنگا ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق پشاور میں ایک ہفتے میں آٹےکا 20 کلو تھیلا 250 روپے تک مہنگا ہوا  جبکہ راولپنڈر اور گوجرانوالہ میں 200 روپے مہنگا ہوا ہے۔

- Advertisement -

ادارہ شماریات کے رپورٹ کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا اسلام آباد میں 160 ، بنوں میں 100 ، حیدرآباد میں 40 اور بہاولپور میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 26 روپے 34 پیسے تک بڑھی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق شہراقتدار میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 3160، راولپنڈی میں 3133، پشاور میں 3050 گوجرانوالہ میں 3 ہزار جبکہ کراچی کوئٹہ اور بنوں میں 2900 روپے تک فروخت کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ خضدار میں 2850,حیدر آباد میں 2780 ملتان میں 2773، بہاولپور میں 2693، لاڑکانہ میں 2560، سکھر میں آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت 2460 روپے تک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں